ویرات کوہلی،روہت شرما کے بعد ایک اور کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

08:46 PM, 30 Jun, 2024

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپرسٹار ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے گذشتہ روز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اب بھارتی ٹیم کے ہی آل راؤنڈر روندرا جڈیجا نے  بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق جڈیجا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا اور کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کے لئے اپنا بہتر دینے کی کوشش کی، دیگر فارمیٹس میں آئندہ بھی ملک کے لئے بہتر دینے کی کوشش کروں گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا خواب تھا، یہ میرے کیئیر کی بلندی ہے، کیرئیر میں فینز کی بھرپور سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ روندرا جڈیجا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے تیسرے انڈین پلیئر ہیں،جڈیجا سے قبل روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے۔ روندرا جڈیجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن فارم کا شکار رہے۔ ورلڈ کپ میں جڈیجا 5 اننگز میں صرف 35 رنز بناسکے، صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ 

یاد رہے کہ روندرا جڈیجا نے بھارت کی جانب سے 74 میچز کھیلے، 54 وکٹیں لیں، 41 اننگز میں 515 رنز بنائے۔

  

مزیدخبریں