آئندہ انتخابات انشاءاللہ 2029 میں، مقررہ وقت پر ہوں گے، عطاء اللہ تارڑ

09:18 PM, 30 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے  جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات انشاءاللہ 2029 میں، مقررہ وقت پر ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ  نے کہا ہے کہ   مولانا فضل الرحمان ہمارے  بزرگ اور قابل احترام سیاست دان  ہیں، سیاست میں  تمام مسائل کا حل صرف  مذاکرات میں ہے، موجودہ صورتحال میں بیان بازی کی بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ   حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی سے ملکی سٹاک ایکسنج تاریخی بلندی پر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے،تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوش آئند ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ  آئندہ انتخابات انشاءاللہ 2029 میں، مقررہ وقت پر ہوں گے۔  مولانا صاحب بزرگ اور زیرک سیاست دان ہونے کے ناطے آپ کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہئے۔

مزیدخبریں