(ویب ڈیسک)چہ مگوئیاں کی جا رہی تھی کہ اداکارہ سوناکشی سہنا حاملہ ہیں،اس لئے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ہسپتال گئے،لیکن اب ان کے اسپتال جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی کی شادی کے چند دن بعد ہی شتروگھن سنہا علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جبھی سوناکشی اور ظہیر کا کوکیلا بین اسپتال میں دیکھا دیا تھا جو اپنے والد کی عیادت کرنے آئی تھیں ۔
ٹائمز ناؤ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا 25 جون کو کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کے لئے جیسے ہی اپنی نشست سے اٹھے تو انکا پاؤں قریبی کونے سے ٹکرا گیا اور انکی پسلیوں میں چوٹ آگئی۔
خوش قسمتی سے اداکارہ سوناکشی وہیں موجود تھیں جنہوں نے اپنے والد کوتھامتے ہوئے فوری طور پر طبی امداد دی،جب انہوں نے ایک دن آرام کرنے کے بعد پسلیوں میں درد کی شکایت کی تو انہیں ان کے ڈاکٹر نے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا، شتروگھن سنہا کو 1 جولائی کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر سوناکشی کے حمل سے متعلق پھیلی افواہیں بے بنیاد ہیں۔