شہباز شریف کی عدالت سے لمبی تاریخ کی استدعا

08:26 AM, 30 Mar, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عدالت نے استدعا کی ہے کہ انہیں لمبی تاریخ دی جائے ٗ کیونکہ کورونا کی لہر اپنے عروج پر ہے اور یہ لہر گزر جائے۔آشیانہ کرپشن ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جس کی سماعت جج امجد نذیر چوہدری نے کی۔ شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں پیش کیا گیا۔درخواست پر فاضل جج نے شہباز شریف کو آدھا گھنٹہ ملاقات کی اجازت دے دی جس پر شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ٗ اس ملاقات میں ملک احمد خان ،ملک ریاض احمد اور عطا تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے۔سماعت کے دوران شہباز شریف نے رسٹرم پر آنے کی درخواست کی ٗ اور کہا کہ جج صاحب! کرونا وائرس کی لہر عروج پر ہے،وائرس کی شدت والی لہر کے دوران تاریخ لمبی دے دیں،کرونا وائرس کی شدت والی لہر گزر جائے اور اس کے بعد روٹین میں کیس کر لیں۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پرآپ کی استدعا غور کریں گے۔
مزیدخبریں