ویب ڈیسک: نہر سوئز کھلنے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ خام تیل 15 سینٹس فی بیرل سستا ہو گیا ہے۔
خام تیل کی قیمت میں 0.2 فیصد کمی کے بعد اسکی قیمت 64.83 ڈالرز فی بیرل ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ بحری جہازوں نے مصری سوئز نہر سے گزرنا شروع کر دیا ہے جو کئی کئی روز سے بند تھی تاہم اب اس راہداری کو کھول دیا گیا ہے۔
سوئز کینال اتھارٹی کو امید ہے کہ تین دن میں 400 کے قریب بحری جہازوں کے لئے ٹریفک کی بھیڑ ختم ہو جائے گی۔ اب تک 37 جہازوں نے رن وے کو عبور کیا ہے، اور آج 70 مزید جہاز عبور کرنے والے ہیں۔