پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 30 مارچ2021

10:46 AM, 30 Mar, 2021

شازیہ بشیر

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں، مہنگائی کا سونامی حفیظ شیخ کو بہالے گیا، حماد اظہر وفاقی وزیرخزانہ مقرر، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری، وزیراعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دے دیا، کابینہ میں مزید ردوبدل کا بھی امکان

چیئرمین پیپلزپارٹی نے حفیظ شیخ کی برطرفی پی ڈی ایم کی فتح قرار دی، کہا حفیظ شیخ کو سینیٹ میں شکست دی، حکومت ناکام پالیسیوں کے باعث ہونے والی مہنگائی کا اعتراف کر رہی، پارلیمانی سیاست حکومت کے خلاف زیادہ موثر ثابت ہوئی

وزیر خزانہ تبدیل کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ، کہا وزیر اور مشیر تبدیل کرنے کا تجربہ پہلے ہی ناکام ہو چکا، معاملہ وژن اور پالیسی کا ہے جو اس حکومت کے پاس نہیں،، ترجمان مریم نواز محمد زبیر نے لکھا اب اس حکومت کے جانے کا وقت آ گیا

تین سال بعد پتہ چلا ہمارا وزیرخزانہ نالائق ہے، اب ایک اور قابل آدمی لگا دیا گیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تنقید، کہا براڈ شیٹ اسکینڈل کی فائلیں غائب ہورہی ہیں، نیب اپوزیشن کو دبانے کے لئے بنی تھی اور آج بھی وہی کام کررہی ہے، شاہد خاقان کہتے ہیں نیب رہے گا یا ملک، دونوں اکٹھے نہیں چل سکتے

ملک کو ناکامی کے دلدل میں پھینکنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں، شہباز گل کا شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل، کہا نیب اور ملک دونوں رہیں گے، آپ جیسے کرپٹ نہیں رہ پائیں گے۔۔۔ کِرائے کے وزیراعظم اب بھارت سے خفیہ کاروبار نہیں کر پائیں گے

مزیدخبریں