وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

02:55 PM, 30 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز : وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری دی گئی۔ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤےکار لانے کی ضرورت ہے۔سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزیدخبریں