اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین اور ڈنمارک کے سفرا اور کینیڈئین ہائی کمشنر کی ملاقات۔ جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف اور چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ غیر ملکی سفرا نے علاقائی سلامتی، استحکام اور افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ چینی سفیر نے علاقائی امن اور افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔
کووڈ 19 کیخلاف جنگ میں تعاون پر آرمی چیف کا چینی سفیر سے اظہار تشکر کیا۔ آرمی چیف اور چینی سفیر کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک اور کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے