وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو جوابی خط

05:19 PM, 30 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط. وزیراعظم نے یوم پاکستان پر مبارکباد پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.

خط میں لکھا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں. جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے. تعمیری اور نتیجہ خیز مزاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے.

وزیراعظم عمران خان نےخط میں موقف اختیار کیا کہ کوویڈ-19کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں.

مزیدخبریں