پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کو شکست، امام الحق کی سنچری رائیگاں

05:54 AM, 30 Mar, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 88 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔ قومی ٹیم 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ امام الحق کی شاندار سنچری رائیگاں گئی۔ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508860093613412362?s=20&t=0jLDY1FcpZFPeSy9dPFXFg منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر313 رنز کابڑا سکور کردیا۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 72 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔ بین میکڈرموٹ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ایرون فنچ 23 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، الیکس کیری کو 4 رنز پر زاہد محمود نے بولڈ کیا، مارکس سٹونس 26 رنز بناسکے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508857339063021579?s=20&t=0jLDY1FcpZFPeSy9dPFXFg شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آٹ ہوئے، کیمرون گرین 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ قومی بائولرز متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رئوف نے دو، خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کے 314 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 46ویں اوور میں225 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر امام الحق نے شاندار سنچری سکور کی۔ وہ103 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 3 چوکے شامل ہیں۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508854655857709062?s=20&t=0jLDY1FcpZFPeSy9dPFXFg کپتان بابر اعظم نے57 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے ساتھ بابراعظم نے ون ڈے میں چار ہزار رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے 82ویں اننگز میں 4 ہزار رنز مکمل کئے۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین چار ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے جبکہ ایشیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ بابراعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد کوئی دوسرا بیٹر 20 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکا۔ سعود شکیل 3، محمد رضوان 10، افتخار احمد اور حسن علی 2,2 جبکہ وسیم جونیئر صفر پر آئوٹ ہوئے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508799389447426068?s=20&t=0jLDY1FcpZFPeSy9dPFXFg آسٹریلیا کی جانب سے سپنر ایڈم زمپا نے4 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔ مچل سوئپسن اور ٹریوس ہیڈ نے دو دو وکٹیں لیں۔ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈکو شاندار آل رائونڈ پرفارمنسپر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزیدخبریں