وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں ملے گا بلکہ میدان لگے گا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی ۔
اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، عمران خان کھڑا ہوا ہے، آخری بال تک لڑے گا۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار دیکھے گا ایک ایماندار لیڈر کیسے لڑتا ہے۔ جیت ہو یا ہار ہو خان آخری گیند تک لڑے گا۔ خان نہ تو خریدو فروخت کرے گا نہ حوصلہ ہارے گا۔ آپ سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ توڑا نہیں جائے گا۔ آپ کا کپتان یہ لڑائی بھی ڈٹ کر لڑے گا۔