دھمکی آمیز خط بارے علی موسیٰ گیلانی کا بڑا دعویٰ

12:33 PM, 30 Mar, 2022

احمد علی
وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے بارے میں سید علی موسیٰ گیلانی کا ایک بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ خط شاہ محمود قریشی نے بذات خود دفتر خارجہ کے ایک سفارت کار سے لکھوایا ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کے سفارت کار نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط لکھا اور پھر انہی کو بھجوا دیا۔ علی موسیٰ گیلانی کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ خط کے معاملے کے مکمل حقائق سے ذاتی طور پر واقف ہوں، سفارت کار سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد ہی شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ خط پہنچایا. سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اس جعل سازی کے اصل کردار ہیں، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ لیٹر گیٹ اسکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس لیٹر گیٹ اسکینڈل سے نہیں نکلنے دیں گے۔
مزیدخبریں