عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، فیصل واؤڈا

04:14 PM, 30 Mar, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ اپنے بیان میں فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے، انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ وزیراعظم سے کئی بار کہا جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں، لیکن وزیراعظم نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔
مزیدخبریں