مصری خاتوں عمرہ ادائیگی کے دوران روزے کی حالت میں انتقال کر گئیں

10:19 AM, 30 Mar, 2023

احمد علی
سعودی عرب میں مصری خاتون روزے کی حالت میں عمرے کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملیں ۔ ہر مسلمان کیلئے یہ بہت خوش قسمتی کی بات ہے کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خانہ کعبہ میں اس فانی دینا سے رخصت ہو جائے ، حال ہی میں یہ اعزاز پایا ہے مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون حیبا مصطفیٰ نے ، جو عمرہ ادائیگی کے دوران روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں ۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لاکھون مسلمانوں کی طرح رمضان کے مہینے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ پہنچیں تھیں تاہم روزے کی حالت میں عمرہ ادائیگی کے دوران خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے نزدیک ہی انتقال کر گئیں۔ عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ حیبا مصطفیٰ کے جنازے میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی ۔
مزیدخبریں