پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن ،کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

12:55 PM, 30 Mar, 2023

احمد علی
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے التواء سے متعلق درخواست کی سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے التواء کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا ہے ۔ جسٹس امین الدین نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی ہے ۔ جسٹس امین الدین نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کے فیصلے کے بعد بینچ میں نہیں بیٹھ سکتا ہوں ۔فی الحال سپریم کورٹ کا چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا تاہم کچھ دیر بعد نیا بینچ تشکیل دیا جاسکتا ہے ۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اورکے پی انتخابات کیس کی سماعت آج مکمل ہونے کا امکان تھا تاہم اب نیا بینچ تشکیل دیئے جانے کے بعد از سر نو سے کارروائی کی جائے گئی ۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اورکےپی انتخابات کیس کی سماعت آج مکمل ہونےکا امکان ہے۔آج اٹارنی جنرل انتخابات میں تاخیرپروفاقی حکومت کا موقف پیش کریں گے۔ یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ 3-4 تھا یا 2-3،اٹارنی جنرل معاونت کریں گے ۔ سیاسی جماعتوں اورگورنرکے پی کےوکلاء بھی عدالت میں مؤقف پیش کریں گے الیکشن کمیشن کی جانب سے کے پی میں 8 اکتوبرکی مقررہ تاریخ بھی زیربحث آئے گی ۔
مزیدخبریں