پنجاب میں مزدور کی اجرت میں اضافہ کردیا گیا
05:09 PM, 30 Mar, 2023
لاہور: نگراں حکومتِ پنجاب نے صوبے میں مزدور کی اجرت میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں کم سے کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ پنجاب مینمم ویجز بورڈ کی جانب سے مزدور کی اجرت 32000 روپےماہانہ کی گئی ہے، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری مینمم ویجز بورڈ پنجاب نے نئی اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔