حسان نیازی کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایک اور مقدرمہ درج

09:47 PM, 30 Mar, 2023

احمد علی
نوشہرہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتاری کا ایک اور پروانا جاری کردیا گیا۔نوشہرہ پولیس بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے کراچی پہنچ گئی۔ نوشہرہ کے تھانہ کینٹ میں شبیر الدین نامی شہری کی مدعیت میں حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔
مزیدخبریں