ہالینڈ: مشہور نائٹ کلب میں 1 شخص نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا

04:26 PM, 30 Mar, 2024

ویب ڈیسک: پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ایک شخص نے مشرقی ہالینڈ کے شہر "ایڈ" کےایک مشہور نائٹ کلب میں متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صبح سویرے ایک شخص کیفے "پیٹی کوٹ" میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی۔

پولیس کے مسلح دستوں نے علاقے کو خالی کروالیا ہے تاہم ابھی تک کسی دہشتگردانہ کارروائی کا اندیشہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ ابھی تک 3 افراد کو بازیاب کردیا گیا ہے تاہم صورتحال ابھی کنٹرول میں نہیں ہے۔ 

علاقے کے لگ بھگ 150 گھروں کو خالی کروالیا گیا ہے اور قصبے کو بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے نائٹ کلب کے ایک حصے کو خالی کروالیا گیا ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ علاقے سے دور رہیں۔ 

مزیدخبریں