حکومت کا چھوٹی عید سے قبل کاروباری افراد کو سرپرائز

07:27 PM, 30 Mar, 2024

ویب ڈیسک: حکومت نے تاجر دوست اسکیم متعارف کروادی، جس کے تحت پانچ کیٹیگریز کے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی کیٹیگری ہول سیلرز، ڈیلرز اور ریٹیلرز کی ہے، دوسری فرنیچر اور تزئین و آرائش کے شو رومز کی، تیسری کیٹیگری میں جیولرز اور کاسمیٹک اسٹورز شامل، چوتھی کیٹیگری میں کریانہ، میڈیکل اور ہارڈ ویئر اسٹورز جبکہ پانچویں کیٹیگری میں گوشت، سبزی اور پھلوں کے دکان داروں کو ٹیکس دہندگان میں شامل کیا جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہوگی، ٹیکس کلیکشن یکم جولائی سے شروع کی جائے گی۔

اسکیم کے تحت تمام نان فائلرز، غیر رجسٹرڈ تاجروں اور دکان داروں کو موبائل ایپ، ایف بی آر کے ویب پورٹل یا پھر ایف بی آر کے ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 تھا۔

تاجروں سے ٹیکس دوکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائے گا اور ہر دوکاندار کو کم از کم سالانہ 1200 روہے انکم ٹیکس دینا ہوگا جبکہ سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملے گی۔

مزیدخبریں