اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد میں طلبہ نے امتحانات لینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف فیض آباد پر احتجاج کیا۔ طلبہ کے احتجاج کے باعث طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، اس دوران طلبہ نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
طلبہ نے مطالبہ کیا کہ انکے امتحانات کینسل کیئے جائیں اور آن لائن امتحان لیے جائیں. معاملے پر سوشل میڈیا سٹار اور ہوسٹ وقار زکاء نے طلبہ کی حمایت کی جس پر وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے. ٹوئٹر پیغام میں اانہوں نے کہا ہرروز کوویڈ کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، وزیراعظم یہ گارنٹی دیں کہ ایک بھی بچہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر امتحان دیتے ہوئے کورونا سے متاثر نہیں ہو گا۔
ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان ہماری نسل کو یہ سبق دے رہے ہیں کہ ان کی ساری زندگی کا انحصار امتحانات کے نتائج پر ہے۔
طلبہ نے وقار زکاء کی حمایت کو سراہتے ہوئے ان کو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا جبکہ کئی حوالوں سے ان پر تنقید بھی ہو رہی ہے.