پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 30 مئی2021

06:42 AM, 30 May, 2021

اویس
ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کرگئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار697 کیس پورٹ ہوئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح چار اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کرگئیں۔میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے، این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متعلق صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کل سے تمام صوبے کلاسز شروع کرسکتے ہیں، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کےعملے کےلیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔پیپلزپارٹی اور اے این پی وضاحتیں دیں اور پی ڈی ایم میں واپس آجائیں، اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا دونوں جماعتوں کو مہلت دی ہے وہ چاہیں تو پی ڈی ایم سے رجوع کرسکتی ہیں، بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے شہباز شریف کو اہم ٹاسک دیا ہے۔کمزوری سے بات نہیں کرتی، مزاحمت ہوگی تو ہی مفاہمت ہوگی، مریم نواز کہتی ہیں پیپلزپارٹی شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتی ہے، پی ڈی ایم کی اپنی حکمت عملی ہے اور پارلیمنٹ کی اپنی حکمت عملی ہے، دونوں کو یکجا نہ کیا جائے، پی ڈی ایم کامکمل طور پر آزادانہ کردار ہے۔اسد طور کے مسئلے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے، جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے مل کراسد طور کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
مزیدخبریں