سدھارتھ شکلا کی ویب سیریزنے دھوم مچا دی
07:22 AM, 30 May, 2021
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریالٹی شو سٹار سدھارتھ شکلا کے سیزن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ٗ آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ سے ریکارڈ قائم کر دئیے جبکہ بروکن بٹ بیوٹی فل کا تیسرا سیزن اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریالٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے سدھارتھ شکلا کے نئے سیزن بروکن بٹ بیوٹی فل نے ویب سیریز شائقین میں آگ لگا دی ہے ٗ بھارتی فلم ساز ایکتا کپور کے فلم ساز ادارے آلٹ بالا جی کی طرف سے اس ویب سیریز کو گزشتہ روز یعنی 29 مئی کو ریلیز کیا گیا ہے اور یہ اس سیریز میں تیسرا سیزن میں جس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔https://twitter.com/altbalaji/status/1398889411622817798بروکن بٹ بیوٹی فل تھری کی تمام اقساط کو ریٹنگ ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 9 پلس نمبرز ملے ہیں جبکہ ابھی تک اس کی مجموعی ریٹنگ 8.9 ہے جس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس ویب سیریز میں مرکزی کردار سدھارتھ شکلا نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ سونیا راٹھی نے بھی اپنی اداکاری سے داد سمیٹی ہے۔