آئی ایس آئی کی صحافی اسد طور پر حملے سے لاتعلقی
08:08 AM, 30 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزارت اطلاعات نے ڈیجیٹل میڈیا صحافی اسد طور پر حملے سے کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ ادارے نے اس واقعہ سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر وزارت اطلاعات اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کا رابطہ ہوا ہے جس نے اسلام آباد میں ہونے والے اس واقعہ سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ ایسے الزامات کا تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت خفیہ ادارے کو ففتھ جنریشن وار فیر کا نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے بتایا گیا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جب سی سی ٹی وی فوٹیج میں تمام چہرے واضح ہیں تو پھر انہی بنیادوں پر تفتیش کا عمل آگے بڑھایا جانا چاہیے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیے اور اس سلسلہ میں تفتیشی ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا ٗ وزارت اطلاعات اس حوالے سے تفتیشی اداروں سے مکمل رابطے میں ہے اور امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔ وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ بغیر ثبوت اداروں پر الزامات کی روش بند ہونی چاہیے ٗ یہ ملک کے اداروں کیخلاف سازش ہے اور اصل کردار جلد بے نقاب کئے جائیں گے۔https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1398694701868453895مزید برآں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسد طور کے مسئلے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں ٗ ہم ایک اہم فوٹیج آج ملی ہے جس کے ذریعے مجھے یقین ہے کہ ہم کافی حد تک ملزموں تک پہنچ جائیں گے ٗ میری آئی جی سے بات ہوئی ہے اور ایف آئی اے کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ دونوں ادارے مل کر کام کریں اور اسد طور کے ملزموں کو شکنجے میں لائیں اور قانون کے دائرے میں لائیں۔