لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کے وزیر اعظم جانسن نے خفیہ تقریب میں منگیتر سے شادی کر لی۔ اخبارات کے مطابق وسطی لندن کی تقریب میں آخری لمحے میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں ایک خفیہ تقریب میں اپنی منگیتر کیری سائمنڈز سے شادی کی۔ جانسن کے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دفتر کے ترجمان نے ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا کے مطابق تقریب میں آخری لمحے میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ جانسن کے دفتر کے سینئر ممبر بھی شادی کے منصوبوں سے لاعلم تھے۔ کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے انگلینڈ میں شادیاں فی الحال 30 افراد تک محدود ہیں۔
بورس جانسن اور سائمنڈس 2019 میں جانسن کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کی منگنی ہوگئی ہے اور وہ ایک بچے کی توقع کر رہے ہیں اور ان کا بیٹا ولفریڈ لاری نکولس جانسن اپریل 2020 میں پیدا ہوا تھا۔ 199برس میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمیٰ کےدور میں شادی کی ہو۔