بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری

10:14 AM, 30 May, 2021

حسان عبداللہ

نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں گزشتہ24 گھںٹوں کے دوران کورونا سے مزید3 ہزار460 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی کل تعداد تین لاکھ 22 ہزار512 ہو گئی ہے، ایک روز میں مزید ایک لاکھ 65 ہزار553 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے پھیلاؤ کی شرح ساڑھے سات فیصد ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لاک ڈاؤن میں 7 جون تک توسیع کر دی گئی۔

مزیدخبریں