عوام آج پھر وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات کرسکیں گے
10:19 AM, 30 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر آج عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر بات کریں گے ٗ ’’آپ کے وزیر اعظم ٗ آپ کے ساتھ ‘‘ کے تحت یہ حکومت کا عوام کے ساتھ چوتھا سیشن ہے۔تفصیلات کے مطابق "آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ" کی چوتھی نشست کے تحت وزیراعظم عمران خان آج عوام کی براست ٹیلی فون کالز سنیں گے ٗ وزیر اعظم عمران خان آج سہہ پہر چار بجے عوامی کالز سنیں گے ۔اس سے قبل دیگر سیشنز میں عوام نے بہت جوش و خروش سے کالز کیں ٗ وزیر اعظم سے بات کی اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے گئے۔وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ٗ 051922490 فون پر وزیراعظم سے بات کی جاسکتی ہے، پاکستان سے بیرون ملک سے لوگ 0092 کوڈ بھی ساتھ ملائیں ٗ وزیراعظم کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔