لاہور(پبلک نیوز) انڈین کورونا ویرئنٹ کی تشخیص گلف کنٹری سے لوٹنے والے 39 سالہ آزاد کشمیر کے رہائشی میں ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ائیرپورٹ پر دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرنے پر 8 مئی کو کیس سامنے آیا، حکومتی ایس او پیز کے تحت متاثرہ شخص کے قرنطینہ کرنے کے بعد مزید ٹیسٹنگ میں انڈین ویری انٹ کا انکشاف ہوا،این آئی ٹیم کی جانب سے متاثرہ شخص کی دوران پرواز ممکنہ کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔
وزارت صحت کا ائیرلائنز پر سکریننگ اینڈ آئسولیشن سسٹم پر سختی سے عمل درآمد پر زور، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ائیر لائنز منظور شدہ لیبارٹریز کے ٹیسٹ کے بعد مزید سکریننگ کو بھی یقینی بنائیں،وزارت صحت کی جانب سے شہریوں سے بھی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پھیلنے والا ’ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس‘ کیلیفورنیا، برطانیہ اور جنوبی افریقا میں پائی گئی کورونا وائرس کی نئی اقسام سے مل کر بنا ہے۔ بھارت میں ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کی منتقلی کی شرح تقریباً 60 فیصد ہے۔