’’یروشلم کی تلوار‘‘ فلسطینی بیٹے کا نام رکھنے پر نامعلوم ہوگیا
12:11 PM, 30 May, 2021
رملہ ( ویب ڈیسک ) اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو اس لئے گرفتار کر لیا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کا نام سیف القدس رکھا ہے ٗ فلسطینی اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کے دن سے جشن منا رہے ہیں اور اس دن کو یوم سیف القدس کے نام سے یاد کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی آرمی نے یروشلم سے ابراہیم نامی ایک فلسطینی شہری کو اس لئے گرفتار کیا ہے کہ اس نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کا نام سیف القدس یعنی یروشلم کا تلوار رکھا ہے ٗ اس کو پہلے اسرائیلی آرمی کی طرف سے تفتیش کیلئے طلب کیا گیا جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی طرف سے ابراہیم کو اس طرح بلایا گیا کہ اس سے تفتیش کی جائے لیکن اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور ابھی تک اس کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں کہ اسے کہاں رکھا گیا ہے ٗ لیکن ابراہیم کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی کے بعد اب تک پیدا ہونے والے 26 بچوں کے نام ’’ یروشلم کی تلوار‘‘ رکھے گئے ہیں ٗ جبکہ اسرائیل اس نئے ٹرینڈ سے بہت پریشان نظر آرہا ہے اور عالمی میڈیا کے مطابق ابراہیم کی گرفتاری اسی وجہ سے ہوئی ہے۔