نوشہرہ: آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران گھر میں دھماکہ

12:50 PM, 30 May, 2021

شازیہ بشیر

نوشہرہ ورکاں( پبلک نیوز) آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران گھر میں دھماکہ۔ شمعون چوک میں سجاد مسیح نامی شخص کے گھر آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران گھر میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے ساٹھ سالہ سجاد مسیح اور اسکا اٹھارہ سالہ بیٹا یاہو مسیح شدید جھلس گئے۔ دھماکے سے کمرے کی چھت گر گئی اور آگ بھی بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت پہنچی۔ زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں