پی سی بی نے احسان مانی کے استعفے کی تردید کر دی

01:40 PM, 30 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) احسان مانی نے استعفیٰ دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ پی سی بی نے چئیر مین احسان مانی کے استعفے کی تردید کر دی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اپنا معاہدہ پورا کریں گے۔ یکم جون کو آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں احسان مانی شریک ہونگے۔ آئی سی سی کی میٹنگ میں احسان مانی بطور چیئرمین پی سی بی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی مدت 3 سالہ مدت 4 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

مزیدخبریں