پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،30مئی2021

04:02 PM, 30 May, 2021

شازیہ بشیر

وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں دسویں اور بارہویں کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ۔ این سی او سی کی ہدایات کے بعد وزارت تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) احسان مانی نے استعفیٰ دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کی

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے

ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کیلئے بڑے فیصلے، این سی او سی نے ٹیچرز کی ویکسینیشن بارے فیصلے کی منظوری دیدی

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھ گئی. عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن

مزیدخبریں