پی ایس ایل کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیا

05:40 PM, 30 May, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان سپرلیگ کے میڈیکل پینل نے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور میں موجود 13 افراد کو گھروں کو بھیج دیا گیا۔ کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کو بھی واپس گھر بھیج دیا گیا۔ تمام افراد ویزوں کا اجراء ہوتے ہی پہلی دستیاب کمرشل فلائیٹ سے ابوظہبی روانہ ہونگے۔

واضح رہے کہ تمام افراد 24 مئی سے لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں قرنطینہ میں تھے۔

مزیدخبریں