مشہور انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران انتقال

04:01 AM, 30 May, 2022

احمد علی
انڈیا کے مشہور گلوکار ایڈاوا بشیر کا لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال ہو گیا۔ ایڈاوا بشیر نے اپنے پسماندگان میں دو بیوائیں ریحانہ، رشیدہ اور 5 بچے چھوڑے ہیں۔ ایڈاوا بشیر کا تعلق انڈیا کی ریاست کیرالہ سے تھا۔ ان کا شمار لیجنڈ گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے مقامی زبان میں سیکنڑوں گانے گائے جبکہ فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ انڈیا کی شوبز اور سیاسی وسماجی شخصیات نے ایڈاوا بشیر کے اچانک انتقال پر ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم مسلمان تھے اور ان کی عمر 78 برس تھی۔ انہوں نے ریاست کیرالہ کی مشہور میوزک اکیڈمی سے موسیقی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ ایڈاوا بشیر نے کئی ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ایڈاوا بشیر کو سب سے زیادہ شہرت ان کے میوزک بینڈ کی وجہ سے ملی۔ وہ کئی سالوں تک آل کیرالہ میوزیشین اینڈ ٹیکنیشیئن ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی رہے۔ https://twitter.com/BanglaHunt/status/1530804782411046913?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1530804782411046913%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40000747 انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الاپپوزا شہر میں ایک لائیو کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈاوا بشیر کو بطور مہمنا خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ لائیو کنسرٹ کے دوران ایڈاوا بشیر اپنی آواز کا جادو جگا رہے تھے۔ انہوں نے مشہور ہندی گانا ’مانا ہو تم بے حد حسین ’ جیسے ہی گنگنانا شروع کیا تو ان کے سینے میں اچانک درد ہونا شروع ہو گیا اور وہیں گر کر دم توڑ گئے۔ تاہم وہاں موجود افراد نے ایڈاوا بشیر کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
مزیدخبریں