اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کو پارلیمان میں کمزور کرنے کا فیصلہ

12:26 PM, 30 May, 2022

احمد علی
ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت نے پی ٹی آئی کو پارلیمان میں کمزور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور سپیکر نے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنمائوں کے استعفی منظور کرنے پر اتفاق کرلیا، اتحادیوں کی منظوری کے بعد سپیکر چیمبر استعفوں کی منظوری کیلئے سرکردہ رہنمائوں کو نوٹس جاری کرے گا، ممبران ذاتی حیثیت میں سپیکر کے سامنے پیش ہوکر اپنے استعفی کی تصدیق یا تردید کریں گے، ممبر کی جانب سے استعفی کی تصدیق پر اسمبلی سیکرٹریٹ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا. ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفی منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، ضمنی انتخابات میں اتحادی ملکر الیکشن لڑیں گے.
مزیدخبریں