محمود خان کی آئندہ لانگ مارچ کی کال پرکے پی کے فورس استعمال کرنیکی دھمکی

05:19 PM, 30 May, 2022

احمد علی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی دوبارہ کال دیں گےتو خیبرپختونخواکی فورس استعمال کروں گا، ہم نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے جو کیا ہے اس کا بدلہ ضرور لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج لیگل ٹیم کو بلا کر ان سے مشاورت کی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کروں گا۔ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور اس کے عوام سے امپورٹڈ حکومت نے جو کیا اس کا بدلہ ضرور لیں گے، کسی صورت میں انہیں نہیں بخشیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی دوبارہ کال دیں گےتو خیبرپختونخواکی فورس استعمال کروں گا، ہم نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم 24 گھنٹے میں آٹے کی قیمت کم کرنے کا الٹی میٹم دیتا ہے لیکن میں وزیراعظم کوالٹی میٹم دیتاہوں اپناحق ہم چھین کرلیں گے۔
مزیدخبریں