گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

05:59 PM, 30 May, 2022

احمد علی
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے عہدے کا حلف لیا، چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا گیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ پارلیمنٹیرینز،لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ' بلیغ الرحمن گورنرپنجاب کے منصب کو عوامی فلاح کیلئے استعمال کریں گے'۔ آج آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے۔ قبل ازیں صدر پاکستان عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سفارش کی تھی تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی پہلی سمری مسترد کر دی تھی جس پر وزیراعظم نے صدر مملکت کو دوبارہ سمری بھیجی تھی۔
مزیدخبریں