پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ

01:17 PM, 30 May, 2023

احمد علی
لاہور: تحریک انصاف چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے ، ممکنہ طور پر سندھ سے بھی 2 اہم رہنماؤں کے جہانگیر ترین سے معاملات طے ہوگئی ، پنجاب کے علاؤہ خیبر پختونخواہ اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے ، جہانگیر ترین آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے , جہانگیر ترین کی جانب سے رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان بھی متوقع ہے۔
مزیدخبریں