اساتذہ کیلئے خوشخبری: پنجاب میں نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف 

10:20 AM, 30 May, 2024

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) پنجاب کے اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروادی گئی۔ جس کے بعد اب ہارڈ شپ گراؤنڈز پر تبادلے پورا سال ہوسکیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب معذور، بیوہ، مطلقہ اور طویل فاصلہ کی صورت میں اساتذہ کی ٹرانسفر پورا سال کھلی رہے گی۔ انٹرڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفر بھی پورا سال کھلی رہے گی۔ 

نئی پالیسی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنرل ٹرانسفر سال میں دو بار ہوسکے گی۔ اسی طرح میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں دو بار ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔ تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔

مزیدخبریں