’بلیو از کنگ’’:عمران خان نے پھر نیلے رنگ کی شرٹ پہن لی

12:26 PM, 30 May, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہورہی ہے۔ جس میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ دوبارہ دوران سماعت نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کررکھی ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران بھی عمران خان کی ایک تصویر کمرہ عدالت سے لیک ہوگئی تھی۔ جس میں انہوں نے ہلکے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ عمران خان کی وہ تصویر اور نیلا رنگ سوشل میڈیا پر کئی دن تک ٹرینڈ کرتا رہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی ایک جھلک نظر آنے پر عمران خان کے چاہنے والے خوشی سے پھولے نہیں سمائے تھے اور متعدد مقامات پر عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کی تھیں۔ 

تاہم آج ایک مرتبہ پھر عمران خان دوبارہ نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ عمران خان کی آج پہنی جانے والی شرٹ اس رنگ کی ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں