ویب ڈیسک : صدی کی سب سے بڑی شادی ، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، دونوں 12 جولائی کو ممبئی میں روایتی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
آمچی ، ممبئی کے علاقے بی کے سی میں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر شادی کا مقام ہے جہاں روایتی ہندو ویدک طریقے کے مطابق شادی کی رسومات ادا کی جائیں گی۔
مہمانوں کو Save The Date دعوت نامہ موصول ہونا شروع ہو گیا ہے جس کے مطابق مہمانوں کو تین روزہ تقریب میں مدعو کیا گیا ہے ۔ دعوت نامہ میں روایتی سرخ رنگ کے کاغذ پر سونے کے پانی سے پرنٹنگ کی گئی ہے ۔
شادی کی اہم تقریبات کا آغاز جمعہ 12 جولائی کو ’’شبھ وہوا ’’یا شادی کی تقریب سے ہوگا۔ مہمانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ ہندوستانی روایتی لباس پر مشتمل ہوگا۔
ہفتہ، 13 جولائی شب’’ آشیرواد‘‘ منانے کا دن ہوگا اور اس روز کے لئے بھی روایتی ہندوستانی لباس کا ڈریس کوڈ منتحب کیا گیاہے۔
14 جولائی بروز اتوار کو’’منگل اتسو ’’یا شادی کا استقبالیہ ہوگا اور ڈریس کوڈ وضع دار ہندوستانی لباس تجویز کیا گیا ہے۔
یہ تمام فنکشن BKC میں Jio ورلڈ سینٹر میں منعقد ہوں گے۔
شادی کی تمام اہم تقریبات پنڈت اور پروہت حضرات کی زیر نگرانی روایتی ویدک ہندو طورپر انجام دی جائیں گی ۔