وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی لندن کے میئر صادق خان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

06:04 PM, 30 May, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن کے مئیر صادق خان سے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں کرکٹ کے حوالے سے خاص طور پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مئیر لندن صادق خان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مزیدخبریں