(ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹر تبادلہ کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلطان نذیر کا نیب ہیڈ کوارٹر سے نیب راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نور اللہ اور نور محمد کا نیب خیبرپختونخوا سے نیب بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمار بہادر غوری کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی کا تبادلہ کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عاطف بصیر چغتائی کا نیب راولپنڈی سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لیاقت اور محمد عمر صدیق کا نیب لاہور سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا۔