جناح ہاؤس مقدمہ میں نامزد ملزمان کا جیل ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ

09:55 PM, 30 May, 2024

(ویب ڈیسک )انسداددہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس مقدمہ میں نامزد ملزمان کا جیل ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت نے 400 ملزمان کو نوٹس جاری کردیا۔ جج انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ  6 جون کو تمام ملزمان جیل میں حاضری لگوانے پہنچیں۔ عدالت نے اعجاز چوہدری ، عمر چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد کو آگاہ کردیا۔

معزز جج نے  کہا کہ  ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان بھی 6 جون کو جیل پہنچیں، جو ملزمان جیل میں ہیں انکی حاضری جیل میں ہوگی،  جیل نوٹیفکیشن ہوچکا ہے اب مزید تاخیر نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے پراسکیوشن اور ملزمان کے وکلاء سے ٹرائل کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز بھی طلب کی ہیں۔

مزیدخبریں