عمران خان اتناظلم کرو جتنا خود برداشت کر سکتے ہو،بلاول
12:37 PM, 30 Nov, 2021
پبلک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو کبھی مایوس نہیں کیا ، سلیکٹیڈ نے پیپلز پارٹی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ، کاغذی وزیر اعلیٰ نے پشاور میں جلسے کی اجازت نہیں دی ، اب وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ جلسہ ہو رہا ہے . بلاول بھٹو نے کہا قائد عوام نے معاشی پالیسی دی ،وہ امیر نہیں عام آدمی کے لیے تھا ، پیپلزپارٹی حکومت نےپنشن اورتنخواہوں میں اضافہ کیا،پچھلے3سال سےپی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کررہےہیں، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کابوجھ عام آدمی پرڈالاگیا، پیپلزپارٹی نےپہلےبھی روزگاردیاآئندہ بھی پیپلزپارٹی ہی روزگاردےگی، سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہرشعبےمیں ناکام رہی ہے، عمران خان ہرمہینےپیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکااعلان کرتےہیں، پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ بھی ناکام رہا ، ای وی ایم ،آرٹی ایس 2 ہے، اوور سیز کے نام پر پاکستان میں نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے ، کیسے ہو سکتا ہے ووٹ پیرس میں ڈالا جا ئے ،نتیجہ پشاور سے نکلے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے الگ الیکٹورل کالج ہونا چاہئے ، حکومت کے دہشت گردوں سے چھپ چھپ کر مذاکرات قبول نہیں ، حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل غیر قانونی ہے . بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے ، ہم اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں ،ہم مزدوروں ،کسانوں اورنوجوانوں کیلئےمنصوبےلےکرآئیں گے، ہمارے بچوں کو شہید کرنے والو ں کو سزا دینی ہے، عمران خان اتناظلم کرو جتنا خود برداشت کر سکتے ہو، ہم عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے ، قبائلی اضلاع میں ایف سی آر کے نظام کو رد کرتے ہیں ، جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے افسوس وہ خود سرٹیفائیڈ ہو چکے.