نئےآرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کااندرونی معاملہ ہے،امریکی محکمہ خارجہ
07:13 AM, 30 Nov, 2022
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لئے مل کرکام کرتے رہیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 75 برس سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات اہم رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے ۔ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں اور عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید بھی رکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔