باکسر عثمان وزیر نے اپنی انٹرنیشنل ریکنگ فائٹ جیت کر فتح فلسطینیوں کے نام کردی

10:30 PM, 30 Nov, 2023

احمد علی
ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی انٹر نیشنل ریکنگ فائٹ جیت لی ہے۔ تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس نظر آیا اور تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ ہوگیا۔فائٹ جیتنے کے بعد عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔ خیال رہے کہ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
مزیدخبریں