صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور

12:04 PM, 30 Nov, 2024

ویب ڈیسک:  سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات کی خرید و فروخت کے کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔

 تفصیلا ت کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عطاس سپرا نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات کی خرید و فروخت کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

2 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے سینئر صحافی مطیع اللہ جان بھی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللّٰہ کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔مطیع اللّٰہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی تھی۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر مطیع اللّٰہ جان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے مطیع اللّٰہ جان کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کیا، گاڑی کو پولیس نے گزشتہ رات ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

مزیدخبریں