20 سال میں پہلی بار ’’ویٹو دی پَگ’’  نے نیشنل ڈوگ چیمپئین شپ جیت لی

12:10 PM, 30 Nov, 2024

ویب ڈیسک : امریکا میں 92واں   نیشنل ڈوگ شو۔۔۔۔۔۔’’ ویٹو دی پَگ’’  نے میدان مار لیا  – 20 سال بعد پہلی بار  پَگ  بریڈ کے کسی کتے نے ٹائٹل جیتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ڈھائی سال عمر کے  پَگ بریڈ کے کتے ’ویٹو’ کی  ہمدرد آنکھیں  پہلی پوزیشن جیتنے میں اس کی مددگار ثابت ہوئیں جبکہ اسکے باڈی بلڈر جیسے جسم اور مناسب قد نے بھی ججزکو اپیل کیا۔

گریٹر فلاڈیلفیا ایکسپو سینٹر میں ٹائٹل  کی جنگ میں  مختلف نسلوں کے امریکا بھر سے  لگ بھگ  2,000   کتوں نے شرکت کی ۔

 یادرہے ویٹو اپنی مختصر سی اس عمر میں 25 مقابلوں کا فاتح رہ چکا ہے۔

 چیپل ہل، شمالی کیرولائنا  کی رہائشی اس کی مالکن کیرولین کوچ  کا کہنا ہے کہ  اسے ویٹو دی  پَگ پر "بہت فخر" ہے۔

ویٹو نے  اپنے مد مقابل ایک ویلش ٹیریر، ایک دیوہیکل شناؤزر، ایک کلمبر اسپینیل، ایک لہاسا اپسو، ایک برجر پیکارڈ اور ایک ابیزان ہاؤنڈ کو شکست دے کر پہلا انعام  حاصل کیا۔  جبکہ دوسرا انعام ایک ویلش ٹیریر ’’وردے’’ نے حاصل کیا  ہے۔

یادرہے امریکی کینل کلب میں کسی بھی بریڈ کا کتا  رجسٹرڈ  ڈاگ شو میں  حصہ لے  سکتا ہے۔ ججز  مقابلے میں شریک کتوں  کا ان کی ظاہری شکل، مزاج اور  جسمانی ساخت کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہیں جبکہ ان کی بریڈ کی خصوصیات میں زیادہ سے زیادہ خصوصیات پائی جانا بھی اہم ہے ۔

  نیشنل ڈوگ شو کے فاتح کتے کو 2 ہزار ڈالر کا انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے ۔

 گذشتہ سال کا ڈوگ شو ایک کریم رنگ کے  ’’ ستاشی ’’ نامی سیلیہم ٹیرر  نے جیتا تھا۔

مزیدخبریں