وزیر اعلی کےپی علی امین گنڈا پور، بشری بی بی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

06:11 PM, 30 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں 7اے ٹی اے سمیت 20 دفعات کے تحت درج کیا گیا ، مقدمے میں پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں سینٹر فیصل جاوید،عاطف خان اور اسد قیصر بھی نامزد کیے گئے ہیں ۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ  پندرہ سے اٹھارہ ہزار افراد نے بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈی چوک  پر حملہ کیا،  ہجوم کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا،  مسلح ہجوم میں ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئیں۔

مزیدخبریں