بھارتی ٹیم کے بغیر بھی چیمپئن ٹرافی ہو سکتی ہے،اعصام الحق

08:01 PM, 30 Nov, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک )  محمد شکیل خان : صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق  کہتے ہیں کہ انڈیا نہیں آتا تو نہ آئے انکے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں۔

پبلک نیوز کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ  ہم نےورلڈکپ میں انڈیا جانے کا اتنا بڑا فیصلہ لے لیا تھامجھے نہیں سمجھ آرہی کہ انڈین ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی۔

ان  کا سیکورٹی پر کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی  فورسز نے ملک کو کھیل دوست ملک بنانے کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،بھارت  کی ڈیوس کپ سمیت بڑی ساری ٹیمیں   پاکستان آچکی ہیں۔

 چیمپئنز   ٹرافی پر پاکستان کے مؤقف پر اعصام الحق کا کہناتھا کہ   پاکستان کا مؤقف بڑا اچھا ہے،ہم ہمیشہ نیچے لگے رہتے ہیں مگر اس ٹائم کھڑے ہورہے ہیں ،اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو انکے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی ہو سکتی ہے۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن   نے  کہا کہ اگر آئی سی سی پاکستان سے میزبانی واپس لیتا ہے تو یہ انکی بڑی غلطی ہوگی،ہم دفاعی چیمپئن ہیں اور ہمارے پاس میزبانی کرنے کا حق ہے ۔جب ایونٹ کی میزبانی پاکستان کوملی تھی تب کسی نے اعتراض نہیں کیا تھاٹورنامنٹ سے 2 ماہ قبل ہی اس کو ایشو کیوں  بنایا جارہا ،اگر   پاکستان سے میزبانی واپس لینے جیسےکوئی چیز ہوتی ہے تو پاکستان کو  چیمپئنز ٹرافی کا بائیکا ٹ کرنا چاہئے۔

اعصام الحق نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی، امید تھی  کہ درمیانی راستہ نکال کر انڈین ٹیم آجائے گی ۔ پاکستان چیمئنز ٹرافی کی میزبانی کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور وہ بھی بڑے پرجوش تھے کہ وراٹ کوہلی، جسپریت بمرا جنہیں ہمیشہ ٹی وی پر دیکھا انہیں ہوم گراؤنڈ پر لائیوکھیلتا ہوا دیکھ لیتے۔

مزیدخبریں